Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناناپاٹیکر کی جگہ رانا دگوبتی

بالی وڈ کھلاڑی اکشے کمار کی آنے والی رومانٹک کامیڈی فلم کی شوٹنگ یوں تو 70 فیصد مکمل ہوگئی تھی تاہم اچانک فلم کے ہدایت کار ساجد خان اور اہم اداکار نانا پاٹیکر پر خواتین کی جانب سے ہراسانی کے الزامات کے بعد اس کی شوٹنگ روک دی گئی تھی اورفلم کے پروڈیوسرز نے ہدایت کار ساجد خان اور اداکار نانا پاٹیکر کو بھی الگ کردیا تھاتاہم ساجد خان اور نانا پاٹیکر نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے خود فلم سے علیحدگی اختیار کی ۔ اب اطلاعات ہیں کہ ساجد خان کی جگہ کسی اور ہدایت کار جبکہ نانا پاٹیکر کی جگہ”باہو بلی“فلم کے ویلن رانا دگوبتی کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے ۔وہ اس سے قبل بھی چند ہندی فلموں میں جوہر دکھا چکے ہیں مگر ان کی اصل شہرت تیلگو اور تامل فلموں میں ہی ہے۔
 

شیئر: