Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواجہ آصف اور اہل خانہ کے خلاف بھی تحقیقات شروع

سیالکوٹ:  قومی احساب بیورو نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت باقاعدہ تحقیقات شروع کردی ہیں۔  ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ کے حوالے سے خواجہ آصف کی اہلیہ، بیٹے اور 3 بیٹیوں پر بھی الزامات ہیں۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب کی جانب سے خواجہ آصف اور ان کے اہل خانہ کو تمام بینک اکاؤنٹس، قرض اور دیگر رقوم کی اندرون ملک اور بیرون ملک سمیت منتقلی کا تمام ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
اس حوالے سے نیب حکام نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک نے نیب کی درخواست پر تمام بینکوں کو خواجہ آصف اور ان کے اہل خانہ کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھجوانے سے متعلق تمام مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے ۔
مزید پڑھیں:- - - - - اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ایک اور سہولت؟
 

شیئر: