لاپروائی کے خلاف امیتابھ کا پیغام

بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن کا حال ہی میں ایک وڈیو پیغام سامنے آیاہے جس میں وہ سب کو محبت کا پیغام دے رہے ہیں۔ہندوستانی خبروں کے مطابق امیتابھ بچن کا پیغام ہے کہ زندگی ہمیشہ آپ کو موقع نہیں دیتی اس لئے لاپروائی برتنا چھوڑدیں۔اس وڈیو پیغام میں امیتابھ بچن فلم ”شعلے“ کی شوٹنگ کے دن بھی یاد کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ امیتابھ نے ٹرین کے مسافروں کو خوبصورت پیغام دیا کہ آپ 99 بار خوش قسمت ہوسکتے ہیں لیکن 100 ویں مرتبہ آپ کے ساتھ حادثہ پیش آسکتا ہے، اپنی زندگی کے ساتھ لاپروائی برتنا چھوڑ دیں۔
 

شیئر: