Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ٹی آئی: 3 ارکان قومی اسمبلی کے سر پر نااہلی کی تلوار

اسلام آباد:  پاکستان تحریک انصاف کی 3 خواتین ارکان اسمبلی کے سر پر نااہلی کی تلوار لٹک گئی۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے غلط معلومات فراہم کرنے اور دہری شہریت کی حامل 3 خواتین ارکان اسمبلی کی نااہلی کے لیے درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت عالیہ کے جج جسٹس عامر فاروق نے 3 ارکان قومی اسمبلی ملائیکہ بخاری، تاشفین صفدر اور کنول شاہ زیب کے خلاف نااہلی کی درخواست پر سماعت کی۔ اس دوران شہری عبداللہ خان نے اپنی دائر کی گئی درخواست میں وکیل احمد رضا قصوری کے توسط سے موقف اختیار کیا کہ کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ تک ملائیکہ بخاری دہری شہریت رکھتی تھیں جبکہ تاشفین صفدر نے بھی دہری شہریت ہی کے حوالے سے معلومات خفیہ رکھیں۔ علاوہ ازیں کنول شاہ زیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ووٹ تبدیلی سے متعلق غلط بیانی کی، لہٰذا آئین کے آرٹیکل 62، 63 کے تحت ان تینوں ارکان اسمبلی کو نااہل کیا جائے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی ارکان قومی اسمبلی کی نااہلی سے متعلق درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔
 
مزید پڑھیں:- - - -دھماکا خیز مواد سے بھری جیکٹ برآمد

شیئر: