Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’دال میں کچھ کالا ضرور ہے‘‘

اسلام آباد:  سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر گزشتہ روز سے مبینہ طور پر اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد کے حوالے سے چہ مگوئیاں اپنے عروج پر ہیں اور ملک کے تمام حلقوں میں اس موضوع پر ایک نئی بحث شروع ہو چکی ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے بھارت اور اسرائیل کے ساتھ کوئی خفیہ مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر اسرائیلی اخبار ہارٹز کے مدیر کا بیان تیزی سے پھیل رہا ہے جس میں انہوں نے ایک اسرائیلی طیارے کے پاکستان میں اترنے سے متعلق دعویٰ کیا ہے جس پر ٹویٹ کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے حکومت سے فوری طور پر معاملے کی وضاحت کا مطالبہ کیا تھا۔ ٹویٹر پوسٹ پر جواب دیتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ ’آپ کو پاکستان کی اتنی فکر ہوتی جتنی آپ ظاہر کررہے ہیں تو آج ہم ان حالات میں نہ ہوتے۔ اس لیے جعلی فکر نہ کریں، حقیقی صورت حال یہ ہے کہ عمران خان نہ نواز شریف ہے اور نہ اس کی کابینہ میں آپ جیسے جعلی ارسطو۔ ہم نہ مودی سے خفیہ مذاکرات کریں گے اور نہ ہی اسرائیل سے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے‘
بات مزید طویل ہوئی اور احسن اقبال نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جس انداز میں وزیر اطلاعات وضاحت مانگنے پر آگ بگولہ ہوئے اس سے یہی اندازہ ہوتا ہے کہ دال میں کچھ کالا ضرور ہے۔

شیئر: