Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’کراچی اسٹاک ایکسچینج ریلوے کی زمین خالی کرے‘‘

لاہور:  وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ کراچی میں اسٹاک ایکسچینج انتظامیہ ریلوے کی زمین خالی کرے۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ 31اکتوبر کو صدر ڈاکٹر عارف علوی کراچی میں ٹرین کا افتتاح کریں گے۔ تاہم کراچی تا حیدرآباد ٹرین کا افتتاح وزیر اعظم عمران خان اپے دورۂ چین کے بعد کریں گے۔
 
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریلوے کے گوداموں میں کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ملک کی معیشت ریلوے کے بغیر کھڑی نہیں ہو سکتی، ماضی میں اربوں روپے اسٹیشنز کی بحالی پرلگا دیے گئے ، ریلوے میں آج ہمارے 60دن مکمل ہو گئے ہیں۔ریلوے میں جدت لانے کے لیے ٹریکنگ سسٹم میں بہتری لا رہے ہیں۔
کراچی سرکلر ریلوے سے متعلق شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے آدھا کام کرنے کے لیے پرسوں جا رہے ہیں۔ کراچی کی سرکلر ٹرین تین شفٹوں میں چلائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ٹرین وہاں چلے گی جہاں سواری ہوگی اور پیسہ ملے گا۔ مسافر ٹرینیں کبھی منافع میں نہیں چل سکتیں۔

شیئر: