Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملک میں خاموش مارشل لا ہے،حاصل بزنجو

 کوئٹہ... نیشنل پارٹی کے سربراہ وسینیٹر میر حاصل بزنجو نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت خاموش مارشل لاءنافذ ہے ۔موجودہ خاموش مارشل لاءگزشتہ 3 مارشل لاءسے سخت ہے۔ بلوچ عوام کے حقوق کے لئے ہم ہر فورم پر جدوجہد جاری رکھیں گے۔ نیشنل پارٹی موجودہ حکومت کی پالیسیوںپر کھڑی نظر رکھی ہے۔پارٹی کنونشن کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کامقصدسیاستدانوں پرسیاست کے دروازے بند کرناہے۔ ملک میں میڈیا پرقدغن لگائی جارہی ہے۔ آزادی اظہار رائے کو پنپنے نہیں دیاجارہا ۔ نیشنل پارٹی کےخلاف پروپیگنڈاکیاجاتارہاہے پراپیگنڈا کیاگیاکہ نیشنل پارٹی کواسٹبلشمنٹ کی ایماپرحکومت دی گئی۔ نیشنل پارٹی بلوچستان کے حقوق پر کوئی سودا بازی نہیں کرینگے اور نہ بلوچستان کے حقوق کے مقاصد سے پیچھے ہٹیں گے۔ ملک میں جعلی اکاو نٹس کے نام پر جو ڈرامہ رچایا جا رہا ہے یہ دراصل اٹھارویں ترمیم کو کمزور یا ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ نیشنل پارٹی تمام سیاسی جماعتوں سے مل کر صورتحال پر قابو پا لیں گے۔ اگر وفاقی حکومت نے اٹھارویں ترمیم میں رد وبدل کرنے کی کوشش کی تو اس کے خطرناک نتائج برآمد ہونگے ۔

شیئر: