Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہد خاقان سمیت11 ارکان اسمبلی آج حلف اٹھائینگے

اسلام آباد..قومی اسمبلی کااجلاس پیر کو شام4 بجے پارلیمنٹ ہاوﺅس میں ہوگا اجلاس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،سابق وزیر سعد رفیق سمیت11نو منتخب اراکین اسمبلی رکنیت کا حلف لینگے۔ نیب کی تحویل میں موجود قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف بھی پروڈکشن آرڈر پر اجلاس میں شرکت کریں گے۔نومنتخب ممبران میں تحریک انصاف کے 5، مسلم لیگ(ن) کے 4، مسلم لیگ(ق) کے2 اور متحدہ مجلس عمل کا ایک رکن شامل ہے۔ قومی اسمبلی کے ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔صدر مملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر بحث ایجنڈے میں شامل ہے۔

شیئر: