Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلم ' زیرو' کا ریلیز سے قبل 100 کروڑ کا بزنس

بالی وڈ کنگ خان کی نئی فلم ' زیرو' نے ریلیز سے قبل ہی100 کروڑ کمالئے ۔ہندوستانی میڈیا کے مطابق فلم 'زیرو'نے فلم ڈسٹری بیوشن رائٹس کی مد میں یہ بزنس کیاہے۔شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان کی پروڈکشن ’ریڈ چلی‘کے بینر تلے بننے والی ” زیرو“ کے ڈسٹری بیوشن رائٹس 100 کروڑ میں فروخت کردیئے گئے ہیں۔ فلم کا بزنس 100 کروڑ سے کم ہونے کی صورت میں ڈسٹری بیوٹرز پیسے واپس کرنے کا بھی مطالبہ کرنے کے مجاز ہوں گے۔ فلم” زیرو“ رواں برس دسمبر میں ریلیز ہوگی۔
 

شیئر: