Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بجلی اور گیس کے بعد پٹرول بم گرانے کی تیاری

  اسلام آباد ... حکومت نے بجلی اور گیس کے بعد عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری کرلی ۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں 13روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے۔حتمی فیصلہ بدھ کو وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔ذرائع کے مطابق ہائی ا سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں13روپے فی لٹر اضافے کی تجویز ہے۔پٹرول کی قیمت میں10 روپے10 پیسے،مٹی کے تیل میں6 روپے2پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں6 روپے فی لٹر اضافے کی تجویز ہے ۔نئی قیمتوں پر عملدرآمد یکم نومبر سے ہو گا۔

شیئر: