Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اعظم سواتی اور بچوں کے اثاثوں کی تفصیل طلب

  اسلام آباد...سپریم کور ٹ نے وفاقی وزیر اعظم سواتی سے ان کے اور بچوں کے اثاثوں کی تفصیل طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ متاثرہ خاندان درخواست دے تو اعظم سواتی کے خلاف پرچہ کاٹا جائے ۔چیف جسٹس نے اعظم سواتی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ عورتوں سمیت خاندان کو اندر کرادیا ۔ یہ ہے نیا پاکستان ۔ایسے ہوتے ہیں عوامی نمائندے ¾ آپ سمجھتے ہیں کہ آپ سے باز پرس نہیں ہوسکتی ؟عثمان بزدار کیس میں یہ سوچ کر معاف کیا تھا کہ نئی حکومت آئی ¾ سسٹم چلنا چاہیے ¾ اب دیکھیں گے آرٹیکل 62ون ایف کا کہاں اطلاق ہوتاہے ؟ منسٹر کہتا ہے جو مرضی آئے گا کریں گے، ہم دیکھتے ہیں وہ کیسے کریں گے ۔اس کیس میں آئندہ کےلئے لائن طے کریں گے کہ ملک کو کیسے چلنا ہے؟کیس کی تفتیش کے لئے جے آئی ٹی بنائیںگے اور ڈی جی ایف آئی اے سے تفتیش کرائیں گے ۔ بدھ کو چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے آئی جی اسلام آباد کے تبادلے پر از خود نوٹس کی سماعت کی ۔عدالت کی جانب سے طلب کئے جانے والے وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وفاقی وزیر اعظم سواتی پیش ہوئے۔چیف جسٹس نے فواد چوہدری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے عدالت کے بارے میں اس طرح کا طنزیہ بیان کیوں دیا جس پر انہوںنے کہاکہ میں تو ایسا سوچ بھی نہیں سکتا۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ تو آپ بتا دیں کیا بیان دیا تھا ۔ آپا زبیدہ کی کہانی آپا زبیدہ کی زبانی سن لیتے ہیں ¾میں نے خود سنا ہے ۔ابھی عدالت میں آپ کا بیان چلا دیتے ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ میں عدالت کا بے حد احترام کرتا ہوں ۔ میری جرات ہی نہیں کہ عدالت کے بارے میں کوئی بات کروں۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ بیورو کریسی کو کردار ادا کرنا ہے تو الیکشن کی کیا ضرورت ہے یہ بیان کس کا ہے ۔ فواد چوہدری نے کہا کہ میرا اشارہ عدلیہ کی طرف ہرگز نہیں تھا۔چیف جسٹس نے آئین کی کتاب لہرا کر فواد چوہدری کو کہا کہ آپ آرٹیکل فوراً پڑھیں  قانون کی نظر میں سب برابر ہیں۔عدالت نے فواد چوہدری کے وضاحتی بیان کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے ۔

شیئر: