Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر معیاری الیکٹرانک آلات کے تاجر کی تشہیر

ریاض ۔۔۔سعودی وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے مکہ مکرمہ میں غیر معیاری الیکٹرانک آلات اور پلاسٹک مصنوعات فروخت کرنیوالے ادارے کی تشہیر کر دی ۔فوجداری کی عدالت نے فیصلہ سنایا تھا کہ متعلقہ کمپنی نے صارفین کو گمراہ کیا ۔ انہوں نے دھوکہ دیا۔ غیر معیاری الیکٹرانک آلات اور مصنوعات معیاری کہہ کر فروخت کئے ۔ ادارہ تھوک کا کاروبار کر تا ہے ۔اس پر جرمانہ عائد کر دیا گیا ۔ ادارہ سربمہر کر دیا گیا اور مالک کی تشہیر خود اس کے خرچ پر 2مقامی اخبارات میں کر دی گئی۔

شیئر: