Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں کے قائد اعلیٰ اور چچا زاد کے درمیان معرکے، 70سے زیادہ ہلاک و زخمی

    صعدہ- - -  -  باخبر ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ حوثیوں کے قائد اعلیٰ "عبدالملک الحوثی"اور ان کے چچا زاد عبدالعظیم الحوثی کے درمیان خونریز معرکے شدت اختیا رکر گئے۔ ان میں 70سے  زیادہ افراد ہلاک  اور زخمی ہوگئے۔ جھگڑے کا آغاز اس وقت ہوا جب عبدالعظیم الحوثی کے گروپ نے منشیات کی کھیپ پکڑ لی تھی ۔ عبدالعظیم گروپ کا دعویٰ ہے کہ یہ منشیات عبدالملک الحوثی کے گروپ کی طرف سے اسمگل کی جا رہی تھیں۔ صعدہ کے مجز ضلع سے بھیجی گئی تھیں۔ اس سے عبدالملک الحوثی خانہ جنگی کے اخراجات پورے کرنے والے تھے۔ دوسری جانب عبدالعظیم کے گروہ نے ایک بیان جاری کیا جس میں اپنے تمام حامیوں سے کہا گیا کہ وہ صعدہ میں آل حمیدان علاقے کے باشندوں کو عبدالملک الحوثی کے حملہ آوروں سے بچانے کیلئے فوری مداخلت کریں۔ بیان میں انہیں چور اچکے اور مجرم قرار دیا گیا۔ یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ عبدالملک الحوثی کے جنگجو مذکورہ علاقے کے باشندوں کے مکانات پر گولہ باری کر رہے ہیں او ربوڑھوں  ، بچوں او رعورتوں کو بے دردی سے ہلاک کر رہے ہیں۔ باخبر ذرائع کاکہنا ہے کہ فریقین کے درمیان اختلافات کی شدت سے ظاہر ہو رہا ہے کہ حوثیوں کے متعدد گروپ ایک دوسرے کیلئے الگ تھلگ ہوتے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -  -مملکت کے خلاف ہرزہ سرائی پر سعودی ولی عہد سے لبنانی وزیر داخلہ کا اظہار معذرت

شیئر: