Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یہ وہ نیا پاکستان نہیں ، جمائما

   لندن ..وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے کہا ہے کہ یہ وہ نیا پاکستان نہیں جس کی ہمیں امید تھی۔ ٹوئٹر پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ عدلیہ کے دفاع میں دلیرانہ تقریر کرنے کے 3 دن بعد ہی حکومت آسیہ بی بی کے پاکستان سے باہر نہ جانے کے مطالبے کو تسلیم کرلیتی ہے۔ توہین مذہب کیس میں بری ہونے کے بعد آسیہ بی بی کو پاکستان سے باہر نہ جانے دینا موثر طریقے سے ان کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کرنا ہے۔

شیئر: