Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرکاری ٹی وی نے کیا فاش غلطی کر دی؟

اسلام آباد .. وزیراعظم عمران خان کے چین میں خطاب کے دوران پی ٹی وی کی اسکرین پر بیجنگ کو بیگنگ لکھا جانا غلطی تھی یا سازش؟وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پتہ لگانے کے لئے انکوائری کا حکم دے دیا ۔ پی ٹی وی کی ا سکرین پر غلطی سے بیجنگ کو بیگنگ یعنی بھیک مانگنا لکھا گیا تھا جبکہ عین اسی وقت وزیراعظم عمران خان کا چین میں خطاب نشر کیا جارہا تھا۔ وزیر اطلاعات کی جانب سے تحقیقات کا حکم اس امر کی نشاندہی کرنے کیلئے دیا گیا کہ بیجنگ کو بیگنگ لکھنا محض ٹائپنگ کی غلطی تھی یا سرکاری ٹی وی میں موجودہ حکومت مخالف کسی کالی بھیڑ کے بغض کا نتیجہ تھا۔سرکاری ٹی وی نے اپنے ٹوئٹر بیان میں وضاحت دی کہ یہ ’ٹائپو‘ غلطی ہے جو وزیراعظم کی تقریر کے دوران 20 سیکنڈ تک اسکرین پر موجود رہی۔ اس افسوسناک واقعہ کا سختی سے نوٹس لے لیا گیا اور متعلقہ افراد کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کی جا چکی ہے۔
 

شیئر: