Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کسی جمہوری ملک میں جبری گمشدگی نہیں ہو سکتی،شیریں مزاری

 اسلام آباد...وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ حکومت کو جبری گمشدگیوں بارے بین الاقوامی کنونشن سائن کرناچاہیے۔کسی جمہوری ملک میں جبری گمشدگی نہیں ہو سکتی۔کنونشن سائن کرنے سے دنیا کو کم از کم پاکستان کی سمت کا پتہ چلے گا۔لاپتہ افراد کے خلاف وزارت انسانی حقوق نے وزیر اعظم کو تجاویز ارسال کی ہے۔ پیر کو سینیٹ فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق میںاظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ لاپتہ افراد کا معاملہ صرف ایک شخص کا نہیں، پورا خاندان متاثر ہوتا ہے۔اگر کسی پر دہشتگردی یا دیگر مقدمات میں لاپتہ ہوتا تو اس کی سزا پورے خاندان کو ملتی ہے۔سول قانون پر صوبوں کا اختیار ہے۔ کریمنل قانون پر ریاست کا مکمل اختیار ہے۔ وفاقی حکومت قانون سازی کر سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جن آئی این جی اوز اور این جی اوز کو کام سے روکا گیا ،انہیں وجوہ سے آگاہ کیا جانا چاہیے۔آئی این جی از کی ریگولیشن کی ضرورت ہے۔انہیں فری ہینڈ نہیں دینا چاہیے۔بہت سی آئی این جی اوز اپنی مینڈیٹ سے تجاوز کرتی ہیں۔

شیئر: