Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بھاگ کر کہاں جاوں گا،مشرف آبدیدہ ہوگئے

لندن ...سابق صدر پرویز مشرف اپنی بیماری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔ ایک انٹرویوکے دور ان انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کو بتانا چاہتا ہوں یہ نہ سمجھیں کہ پاکستان آنے سے بھاگ رہا ہوں، میں بھاگ کر کہاں جاوں گا، میں انگریز یا اماراتی تو نہیں بن سکتا۔ پاکستانی ہوں اور پاکستانی رہوں گا۔سابق صدر نے اپنی بیماری پر تفصیلی گفتگو کی اور بتایا کہ کوئی ڈاکٹر پتہ نہیں لگا پا رہا تھا کہ اصل مسئلہ کیا ہے کیونکہ وہ بیماری ایک ملین میں سے ایک بندے کو ہوتی ہے ۔ ایک ڈاکٹر نے اس بیماری کا پتہ لگایا اور کہا کہ وہ اس کا علاج کریں گے۔میرا بہت اچھے طریقے سے علاج ہورہا ہے دنیا کے بہترین کارڈیالوجسٹ اور آنکیالوجسٹ دیکھ بھال کر رہے ہیں۔پرویز مشرف نے عدلیہ سے درخواست کی کہ انہیں فیئر ٹرائل کا موقع دیا جائے۔ پاکستان آنے سے گھبراتا نہیں ہوں۔ پاکستان میرا ملک ہے۔میرے دوست اور رشتہ دار پاکستان میں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ میرے اوپر کون کون سے کیسز ہیں۔ہر روز کوئی نہ کوئی اٹھ کر الٹی سیدھی بات کردیتا ہے۔

شیئر: