Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قومی اسمبلی میں ہنگامہ، ارکان ہاتھا پائی پر اتر آئے

اسلام آباد...قومی اسمبلی کے اجلاس میں شدید ہنگامہ آرائی ہوئی پیپلز پارٹی اور حکومتی ارکان کے مابین تلخ کلامی سے ایوان مچھلی بازار بن گیا۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خطاب کے دوران حکومتی ارکان کی جانب سے جملے کسے گئے۔ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کی تقریر کے دوران اپوزیشن بنچوں سے جملے بازی کی گئی جس پر پرویز خٹک غصے میں آگئے۔اسمبلی کا ماحول اس وقت مزید خراب ہوگیا جب پیپلز پارٹی کی رکن شازیہ مری کی تقریر کے دوران تحریک انصاف کے ارکان نے شدید نعرے بازی کی۔ عبدالمجید نیازی نے مبینہ طور پر گالیاں بھی دیں۔ شازیہ مری نے کہا کہ آپ مجھ سے ایسے بات نہ کریں ایسے بات کرنی ہے تو دھرنے والوں سے کریں۔ عبدالمجید نیازی کی بد زبانی پر پیپلز پارٹی کے رہنما رفیع اللہ شدید غصے میں انہیں مارنے کے لئے دوڑے۔ اسپیکر کی وارننگ کے باوجود صورتحال کنٹرول نہ ہوئی تو اجلاس ملتوی کردیا گیا۔ٹی وی رپور ٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رکن عبدالمجید خان نیازی اپوزیشن سے بار بار الجھتے رہے۔ پہلے احسن اقبال کے ساتھ الجھے اور لڑائی کے لئے آگے بڑھے تو حکومتی چیف وہیب عامر ڈوگر نے انہیں پکڑ کر نشست پر بٹھا دیا۔شازیہ مری کی حکومت پر تنقید پر بھی عبدالمجید نیازی جذباتی ہو گئے۔ شازیہ مری سے بھی تکرار کرتے رہے۔ ایوان میں ہنگامہ شروع ہوا تو حکومتی رکن نے نازیبا الفاظ بھی استعمال کئے جس پر پیپلز پارٹی کے رفیع اللہ شاہ بھی طیش میں آگئے۔ہنگامہ بڑھا تو مجبور ہو کر اسپیکر نے دونوں ارکان کو ایوان سے باہر نکالنے کا حکم دیا۔

شیئر: