Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بے نامی اکاونٹس کے بعد بے نامی لگژری گاڑیاں

سر گودھا...بے نامی اکاونٹس کے بعد اب بے نامی گاڑیاں بھی منظرعام پر آگئیں۔سرگودھا کے علاقے محافظ ٹاون کے رہائشی 60 سالہ محنت کش اللہ دتہ کے نام پر کروڑوں روپے کی 4لگژری گاڑیوں کاانکشاف ہوا ہے۔ ٹریفک حادثے میں نوجوان کی ہلاکت کے بعد محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے اللہ دتہ کو نوٹس جاری کیا۔مزید تحقیق کرنے پر ریکارڈ چیک کیا گیا تو اللہ دتہ سرکاری ریکارڈ میں4 گاڑیوں کا مالک نکلا۔ غریب اللہ دتہ ایکسائز آفس کے چکر لگا رہا ہے۔اللہ دتہ اس بات پر حیران ہے کہ اس نے زندگی میں آج تک سائیکل تک نہیں خریدی، وہ اچانک 4 گاڑیوں کے مالک کیسے بن گیا؟۔دوسری جانب محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ذرائع نے کہا ہے کہ گاڑیوں کے اصل مالکان کو تلاش کرکے اس مکروہ دھندے کا سراغ لگایا جائے گا۔

شیئر: