Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو کچلا نہیں جا سکتا‘ ترجمان پاک فوج

راول پنڈی:  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے 6 نومبر 1947ء سے اب تک شہید ہونے اولے تمام کشمیریوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ترجمان آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ہند جتنے بھی مظالم ڈھا لے، کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد کو کچلا نہیں جا سکتا۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ کشمیری شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ان شاء اللہ ضرور رنگ لائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے حق خود ارادیت کی جدوجہد کررہے ہیں اور مقبوضہ کشمیر میں ہند کی غاصب فوج کے جاری مظالم بھی ان کی جدوجہد آزادی کو روک نہیں سکتے۔
واضح رہے کہ 6 نومبر1947ء کو ہند کی فوج، ڈوگرہ راجا مہاراجا ہری سنگھ اور ہندو انتہا پسندوں نے جموں و کشمیر کے عوام پر مظالم کے پہاڑ ڈھائے تھے اور پاکستان ہجرت کرنے والے 2 لاکھ کشمیری مسلمانوں کا قتل عام کیا تھا۔ انہی کی یاد میں ہر سال 6 نومبر کو یوم شہدائے کشمیر منایا جاتا ہے ۔
مزید پڑھیں:- - - - -قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب

شیئر: