Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہباز شریف: ریمانڈ میں توسیع، نواز شریف سے ملاقات

اسلام آباد:  نیب عدالت کی جانب سے ن لیگ کے صدر شہباز شریف کے راہداری ریمانڈ میں 10 نومبر تک مزید توسیع کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا جہاں جج محمد بشیر نے نیب کی درخواست پر راہداری ریمانڈ میں توسیع کی۔
دوران سماعت شہباز شریف نے استدعا کی کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 9 نومبر تک ہوگا، لہٰذا راہداری ریمانڈ 10 نومبر تک دے دیا جائے جس پر عدالت نے 10 نومبر تک توسیع کردی۔
شہباز شریف نے جج سے شکایت کی کہ مجھے تاحال یہ نہیں بتایا گیا کہ میں نے کہاں پر کرپشن کی ہے؟ اس دوران دوسرے ریفرنسز کی سماعت کی وجہ سے سابق وزیر اعظم اور ن لیگ کے قائد نواز شریف بھی جوڈیشل کمپلیکس میں موجود تھے جنہوں نے کمرہ عدالت میں آکر شہباز شریف سے ملاقات اور مقدمات سے متعلق گفتگو کی۔
کمرہ عدالت موجود سابق وزیر مملکت عابد شیر علی کی والدہ کے انتقال پر شہباز شریف نے افسوس کا اظہار کیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفرت کی۔
مزید پڑھیں: - - - -پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں بہتری

شیئر: