Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ٹی آئی کے 2 ارکان اسمبلی پر قتل کے مقدمات کا انکشاف

کراچی:  پی ٹی آئی کے 2 ارکان اسمبلی پر قتل کے مقدمات کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ایک رکن قومی اور ایک رکن صوبائی اسمبلی پر قتل کا مقدمہ سامنے آ گیا جس پر دونوں نے ضمانت لے رکھی ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں رکن قومی اسمبلی عطا اللہ اور رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سعید احمد پر قتل کے مقدمات ہونے کا انکشاف ہوا ہے اس حوالے سے دونوں نے عدالت سے ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔ واضح رہے کہ عطا اللہ این اے 250 سے قومی اور سعد احمد پی ایس 120 سے صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیاب ہوئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق قتل کے مقدمے کی آئندہ سماعت پر دونوں رہنماؤں سمیت پی ٹی آئی کے 8 کارکنان پر فردِ جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔ اس مقدمے میں پی ٹی آئی کے جہانزیب فضل سمیت 6 ملزمان گرفتار ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے 17 اپریل کو کراچی کے علاقے منگھو پیر میں کمسن بچی رابعہ کے قتل کے بعد احتجاج کیا تھا جس کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان فائرنگ سے 2 شہری الیاس اور عدنان جاں بحق ہوئے تھے۔ پولیس نے 150 سے زائد ملزمان کے خلاف فائرنگ اور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج کیا تھا۔
مزید پڑھیں:- - - -احتجاج سے متاثرہ شہریوں کے لیے ’’معاوضہ پیکیج‘‘ کا اعلان

شیئر: