Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ دہشت گردوں کی رہائی روک دی گئی

اسلام آباد:  عدالت عظمیٰ نے فوجی عدالتوں کی جانب سے سزا پانے والے دہشت گردوں سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کے رہا کرنے کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کردیا۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس عظمت سعید کی زیر سربراہی 2 رکنی بینچ نے پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے سزائے موت کے مجرموں کی سزا کالعدم قرار دیے جانے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کردیا۔
سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل ساجد الیاس بھٹی نے دلائل دیے کہ عدالت عالیہ پشاور نے کیس سے متعلق حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔  ملزمان دہشت گردی جیسے سنگین جرائم میں ملوث ہیں لہٰذا سپریم کورت فوجی عدالتوں کی سنائی گئی سزاؤں کو بحال کرے۔ عدالت نے اٹارنی جنرل کونوٹس جاری کرتے ہوئے جیل سپرنٹنڈنٹس کو ملزمان کو رہا کرنے سے بھی روک دیا۔ سپریم کورٹ نے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی۔
واضح رہے کو پشاور ہائی کورٹ نے فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 68 ملزمان عدم شواہد کی بنا پر بری کرنے کا حکم دیا تھا جس کے خلاف وزارت دفاع نے اپیلیں دائر کی تھیں۔
مزید پڑھیں:- - -  -مالیاتی پیکیج پر پیش رفت‘ پاکستانی وفد چین پہنچ گیا

شیئر: