Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”رانگ نمبر ٹو“کی شوٹنگ

پاکستانی سینمااسکرین کی نئی فلم ' رانگ نمبر ٹو' کی شوٹنگ کا باقاعدہ آغاز کردیاگیا۔شوٹنگ کا مرحلہ حیدرآباد سے شروع ہواہے۔ اشرف خان، عرفان کھوسٹ، فریحہ جبیں اوردیگرفنکاروں نے حصہ لیا۔پروڈیوسر حسن ضیا کی نئی فلم رانگ نمبر ٹو ،نیلم منیر، یاسرنواز،دانش نواز، جاوید شیخ، نیئراعجازاور ثنا فخرکام کررہے ہیں ۔رانگ نمبر کی پہلی فلم 2015ءمیں ریلیز ہوئی تھی۔ دانش تیمور نے مرکزی کردار نبھایاتھا ۔اب اس فلم کے سیکوئل میں سمیع خان کام کرینگے۔

شیئر: