Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اسٹاک مارکیٹ میں مندی ، پرائس انڈیکس میں 1.73فیصد کی کمی

    2ہفتوں کی تیزی کے بعد سعودی اسٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی۔ گزشتہ ہفتے تداول آل شیئر انڈیکس نے 44پوائنٹس کا مدوجزر دیکھا او رآخر میں 1.73فیصد یا 135.98پوائنٹس کی کمی کے بعد 7743.39پوائنٹس پر بند ہوا۔ اس دفعہ سارے ہی اشاریئے منفی زون پر بند ہوئے۔ سودوں اور حجم میں بالترتیب 12.5فیصد اور 21.5فیصد کی کمی دیکھی گئی۔ کاروباری مالیت 19.3فیصد کی کمی کے بعد 13.8ارب ریال تک گر گئی۔ قیمتوں میں کمی سے سرمایہ کاروں کے 39ارب ریال ڈوب گئے۔ انفرادی کمپنیوں میں سب سے زیادہ نقصان سافولا کو ہوا۔ جس کی قدر 12.01فیصد کمی کے بعد 27.85ریال تک گر گئی جبکہ وفا انشورنس کی قیمت 11.11فیصد انحطاط کے بعد 10.08ریال رہ گئی۔ سعودی جرمن اسپتال کی قیمت 9.86فیصد کمی کے بعد 32.45ریال تک کم ہو گئی۔ مندی میں ہیوی ویٹ سابک کا بھی بڑا ہاتھ ہے جس کی قدر 2.84فیصد کمی کے بعد 123ریال پر اختتام پذیر ہوئی جبکہ الراجحی بینک کی قیمت 2.51فیصد انحطاط کے بعد 85.30ریال پر بند ہوئی۔ منافع کے لحاظ سے سعودی انڈسٹریل ایکسپورٹ ٹاپ پر رہی جس کی پرائس 27.41فیصد کے زبردست اضافے کے بعد 149.80ریال تک پہنچ گئی۔ سرمایہ کاروں کو محتاط رہنا چاہئے کیونکہ اس کی قیمت بڑھنے کی کوئی خاص مالیاتی وجہ نہیں ہے جبکہ اسی طرح سعودیہ فشریز کی قیمت 21.12فیصد اضافے کے بعد 24.20ریال تک پہنچ گئی۔ واضح رہے کہ تداول نے سعودی فشریز کو ان کمپنیوں میں شامل کیا ہوا ہے جو اپنے سرمائے کا 35سے 50فیصد حصہ کھو چکے ہیں۔ گزشتہ ہفتے تداول میں شامل کئی کمپنیوں نے اپنے 3کوارٹرلی نتائج کے ساتھ ڈیویڈنڈ کے اعلانات کئے ۔ اس میں جریر نے 23.5فیصد کیش کیا جس کی تقسیم 21نومبرکوکی جائیگی جبکہ سعودی کیٹرنگ نے 15فیصد فتیحی گروپ اور قصیم سیمنٹ دونوں نے 2.5فیصدکیش ڈیویڈنڈ کے اعلانات کئے۔ 
 
مزید پڑھیں:- - -  -سعودی اسکالر خاتون نے لیپ ٹاپ کا تحفہ بھیج کر گھانا کے طلباء کی زندگی بدل دی

شیئر: