Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روحی بانو لاپتہ نہیں، بھائی کے گھر ہیں، بہن روبینہ

ماضی کی معروف اداکارہ روحی بانو کی بہن نے ان کے لاپتہ ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں۔ روحی بانو نفسیاتی مرض ’’اسکٹزوفرینیا ‘‘میں مبتلا ہیں اور فاؤنٹین ہاؤس میں علاج کیلئے آتی جاتی رہی ہیں جہاں ایک کمرہ ان کیلئے ہمیشہ مختص رہتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ روحی بانو کو ایک سال قبل ان کی بہن نفسیاتی اسپتال’ ’فاؤنٹین ہاؤس‘‘ سے اپنے گھر لے گئی تھیں جس کے بعد سے ان کے بارے میں کسی کو کچھ علم نہیںتاہم سابق اداکارہ کی بہن روبینہ نے ان کے لاپتہ ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ روحی بانو بالکل ٹھیک اور بھائی کے گھر ہیں جنہیں وہ جلد میڈیا سے ملوا دیں گی۔ انہوں نے کہا کہ فاؤنٹین ہاؤس میں روحی بانو صرف علاج کرانے جاتی تھیں۔یاد رہے کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ اور صدارتی تمغہ برائے حُسنِ کارکردگی حاصل کرنیوالی روحی بانو کئی برسوں سے نفسیاتی مرض اور مالی مسائل کا شکار ہیں۔روحی بانو کی زندگی دکھوں سے بھری پڑی ہے۔ ازدواجی زندگی میں بے سکونی کیساتھ اکلوتے بیٹے علی کے قتل کے بعد سے گویا زندگی کی تمام رعنائیاں ان سے چھِن گئیں اور فاؤنٹین ہاؤس روحی بانو کا مسکن بن گیا۔لاہور کے علاقے گلبرک تھری میں روحی بانو کا اپنا گھر بھی ہے، جو کھنڈر میں تبدیل ہو چکا ہے۔
 

شیئر: