Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مطلقہ کو گالیاں دینا مہنگا پڑ گیا

جدہ ۔۔۔یہاں اپیل کورٹ نے اپنی مطلقہ کے خلاف واٹس ایپ پر اخلاق سوز زبان استعمال کرنے پر شوہر کو 40کوڑوں کی سزا سنادی۔عدالت نے مطلقہ سے کہا ہے کہ وہ دشنام طرازی کرنیوالے سابق شوہر کو کھلے مقام پر 40کوڑوں کی سزا کا منظر دیکھنا چاہے تو اسے اس کا موقع دیا جائیگا ۔ سابق شوہر نے واٹس ایپ پر اخلاق اور آبرو کے حوالے سے الزامات لگائے تھے اور 600گالیاں تحریر کر کے بھیجی تھیں ۔دونوں میں بچوں کی پرورش کون کریگا کے مسئلے پر جھگڑا ہو گیا تھا۔ 

شیئر: