Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے پاکستان کی امداد میں اضافہ

نیویارک... پاکستان نے فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے امداد میں اضافہ کردیا۔اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے اضافی امداد اقوام متحدہ کے امدادی ادارے ’اونروا‘ کے حوالے کر دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستانی عوام ہمیشہ فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے رہے۔ اضافی امدادحکومتی احکامات،عوامی امنگوں کے پیش نظربڑھائی گئی۔اضافی امدادسے فلسطینی بچوں کے اسکول کھلے رہیں گے۔ کلینک بند نہیں ہوں گے۔ امر یکہ سمیت بڑے ڈونرز کے ہاتھ کھینچ لینے سے عالمی ادارے کو فلسطینیوں کی امداد میں مالیاتی بحران کا سامنا ۔ او آئی سی میں شامل ممالک نے اپنا حصہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستانی تعاون پر اقوام متحدہ کے کے امدادی ادارے کے کمشنر جنرل کراہن بوہی نے کہا کہ پاکستان فلسطینی کاز کی مالی مدد کے ساتھ سفارتی تعاون بھی کر رہا ہے۔ عالمی ادارہ اس مالی امداد سے رواں سال پانچ لاکھ تیس ہزار فلسطینی مہاجر بچوں کے اسکول چلا سکے گا۔ امداد سے بنیادی صحت مراکز اور کلینک کھلے رکھنے کے قابل ہو جائیں گے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں سال فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے خدمات انجام دینے والی اقوام متحدہ کی ایجنسی ’اونروا‘ کی 30 کروڑ ڈالر کی امداد روک دی تھی۔

شیئر: