Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں سفارتخانہ بند ‘ ویزا کارروائی روک دی گئی

اسلام آباد:  پاکستان میں ہالینڈ کا سفارت خانہ سیکورٹی وجوہات کے باعث بند کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق عارضی طور پر بند کیے گئے سفارت خانے کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ہالینڈ کے ویزے کے لیے طے شدہ انٹرویوز اور نئی ویزا درخواستوں کی وصولی بھی روک دی گئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق آسیہ بی بی کی رہائی کے بعد ہالینڈ کا سفارتخانہ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ قبل ازیں خبریں گردش کررہی تھیں کہ آسیہ بی بی کو رہائی کے بعد ہالینڈ بھیج دیا جائے گا جب کہ آسیہ بی بی کے وکیل سیف الملوک بھی اپنی جان کو درپیش خطرات کی بنیاد پر پہلے ہی بیرون ملک روانہ ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ توہین رسالت کے الزام سزا یافتہ آسیہ بی بی کی اپیل کے بعد سپریم کورٹ سے رہائی ہوئی تھی، جس کے بعد ملک بھر میں شدید احتجاج ہوا تھا اور بعد ازاں ملتان جیل سے رہائی کے بعد ملک میں افواہیں گردش کررہی تھیں کہ آسیہ بی بی کو مبینہ طور پر ملک سے باہر بھیج دیا گیا ہے، جبکہ ترجمان وزارت خارجہ نے میڈیا بریفنگ میں واضح کیا تھا کہ آسیہ بی بی ملک میں موجود ہے اور اسے سیکورٹی وجوہات کی بنا پر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:- - -  -فاروق ستار الزام لگاتے رہیں‘ پارٹی تقسیم نہیں ہو رہی، عامر خان

شیئر: