Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں جائداد بنانے والوں کو ایف آئی اے کے نوٹس

لاہور:  دبئی میں کروڑوں روپے کی جائداد بنا کر چھپانے والوں کو وفاقی تحقیقاتی ادارے نے باقاعدہ نوٹسز جاری کردیے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے نے 70 سے زائد افراد کو دبئی میں پراپرٹی چھپانے پر نوٹس جاری کردیے ہیں۔ واضح رہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹس پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں رہائش پذیر لوگوں کو جاری کیے۔ بتایا گیا ہے کہ ان افراد نے دبئی میں پراپرٹیز بنائیں تاہم اپنے انکم ٹیکس ریٹرن میں ان جائدادوں کو ظاہر نہیں کیا۔
رپورٹ کے مطابق بتایا گیا ہے کہ زیادہ تر پراپرٹی کی قیمت دبئی میں منی لانڈرنگ کے ذریعے بھجوائی گئی ہے جس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔اس حوالے سے ایف آئی اے نے دبئی میں پراپرٹی بنانے والوں سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ جس کے بعد ایک درجن سے زائد افراد نے ایف آئی اے سے رابطہ بھی کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ جن لوگوں نے ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھایا ان کے خلاف کارروائی نہیں کی جا سکتی کیونکہ ایمنسٹی اسکیم حکومت کی جانب سے متعارف کرائی گئی تھی۔
مزید پڑھیں:-  - - - -عدالت نیب کو میری گرفتاری سے روکے‘ قائم علی شاہ
 

شیئر: