Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منی لانڈرنگ کیس،ایم کیو ایم کے2وزراسے تفتیش

اسلام آباد..متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں نامزد وفاقی وزراءفروغ نسیم اور خالد مقبول صدیقی ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوئے۔ایک گھنٹہ تک ایف آئی اے اسلام آباد کے دفتر میں رہے منی لانڈرنگ کیس سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی۔ذرائع کے مطابق فروغ نسیم پر 2013 سے 2015 کے درمیان ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاونڈیشن کے فنڈ میں 2 لاکھ 68 ہزار روپے جمع کرانے کا الزام ہے۔ذرائع کے مطابق خدمت خلق فاونڈیشن میں ایک ارب روپے سے زائد رقم جمع کرائی گئی تھی ۔واضح رہے کہ ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ نے ایم کیو ایم کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں 726 افراد کو نوٹسز جاری کئے تھے جو مختلف تنظیمی عہدوں پر کام کرتے رہے ہیں۔بانی ایم کیو ایم اور خدمت خلق فاونڈیشن کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ 2017 میں کراچی میں درج کیا گیا تھا بعد میں اسے ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ اسلام آباد میں منتقل کردیا گیا ۔

شیئر: