Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کا مستقبل روشن، نوجوان ملک کا سرمایہ ہیں‘ جنرل زبیر حیات

کراچی:  چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کراچی میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ میں اپنی زندگی میں ہی ابھرتا ہوا پاکستان دیکھ رہا ہوں، باصلاحیت نوجوان نسل ملک کا سرمایہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ پاکستان کے بارے میں پھیلائے جانے والے منفی تاثرات کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ پاکستان نے محدود وسائل میں رہتے ہوئے ہر شعبے میں دنیا کے سامنے اپنے آپ کو منوایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جغرافیائی محل وقوع اور خطے کے چیلنجز کی وجہ سے پاکستان کا ایٹمی صلاحیت پر انحصار بڑھ رہا ہے۔ ایٹمی صلاحیت دفاع کے ساتھ توانائی کی ضرورت پوری کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔
پاک چائنا اقتصادی راہداری سے متعلق بات کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کا کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان کا گیم چینجر ہے۔  خطے سے گزرنے والے توانائی کے منصوبوں کی وجہ سے پاکستان کی اہمیت بڑھ گئی ہے، دوسری جانب امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے سے گزشتہ سال 20 لاکھ سیاح پاکستان آئے ۔
مزید پڑھیں:- - -  -سپریم کورٹ: نواز شریف ایک اور مقدمے میں طلب

شیئر: