Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسحق ڈار کی واپسی کے لیے برطانیہ سے رابطہ

اسلام آباد:  ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار کی پاکستان واپسی کے لیے حکومت نے برطانیہ کو باقاعدہ خط لکھ دیا۔ ذرائع کے مطابق عدالت عظمیٰ اسلام آباد میں ن لیگ کے سینئر رہنما کی وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ سابق وزیر خزانہ کی واپسی کے لیے خط لکھا گیا ہے، جس پر برطانیہ نے اس سے متعلق سوالنامہ بھیجا ہے جو آج نیب کے حوالے کردیا جائے گا۔
دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اسحق ڈار کی بیماری کا ایشو کم ہے، ان کا تو کہنا ہے کہ مجھے انصاف نہیں ملے گا۔  جب انصاف ملے گا تب پاکستان آؤں گا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ  نہیں معلوم وہ کس قسم کا انصاف چاہتے ہیں، تاہم عدالت جس کو چاہے طلب کر سکتی ہے۔
دوران سماعت عدالت نے کیس میں ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کردی۔ واضح رہے سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار پاکستان میں کئی مقدمات میں مطلوب ہیں اور ان کے خلاف پاناما لیکس کے سلسلے میں نیب ریفرنس بھی دائر ہے جس میں انہیں اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ
 

شیئر: