Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر دہشتگردوں کی فنڈنگ بند کرے ، امریکہ

واشنگٹن ۔۔۔امریکی دفتر خارجہ میں انسداد دہشتگردی ادارے کے رابطہ کار نیتھن سیلز نے قطری نظام سے مطالبہ کیا ہے کہ دہشتگردی کی فنڈنگ بند کرنے کیلئے مزید اقدامات کرے ۔یہ مطالبہ دہشتگرد تنظیموں کی فنڈنگ ، جرائم میں مطلوب شخصیات کی میزبانی اور اپنے وطن میں دہشتگردی کے جرائم کے ملزمان کی سرپرستی میں قطری حکام کے ملوث ہونے کے تناظر میں کیا گیا ہے ۔ ایک ماہ قبل ہی نیو انڈین ایکسپریس نے رپورٹ جاری کر کے دعویٰ کیا تھا کہ قطری حکومت کے عہدیدار جنوبی ہند کے ملا پورم اور کوزی کوڈ کے علاقوں میں مشکوک غیر سرکاری تنظیموں کی فنڈنگ میں ملوث ہیں ۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ بعض ہندوستانی کمپنیوں کی نگرانی شروع کر دی گئی ہے ۔ 

شیئر: