Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیلیفورنیا آتشزدگی، مرنیوالے52ہو گئے،تباہی کی تصاویرخبر میں ملاحظہ فرمائیں

کیلی فورنیا ۔۔۔امریکی ریاست کیلی فورنیا میں جنگلات کی آگ میں ہلاکتوں کی تعداد 52 تک پہنچ گئی ۔ 100 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔ کیلیفورنیا میں3 مقامات پر جنگلات میں لگنے والی خوفناک آگ تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے جس نے شہری آبادی کو بھی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔تیز ہواؤں کے باعث فائر فائٹنگ عملے کو آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ریسکیو عملے کو شمالی علاقے سے گزشتہ روز 6 اور بدھ کو مزید 7افراد کی لاشیں مل گئیں ۔  کیمپ فائر کی آگ ایک لاکھ 17 ہزار ایکڑ تک پھیلی ہوئی ہے جس کی لپیٹ میں آ کر 7 ہزار عمارتیں اور مکانات تباہ ہوگئے ۔  کیمپ فائر کو ریاست کی تاریخ کی بدترین آگ قرار دیا جا رہا ہے ۔ آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات بھی جاری ہے۔

شیئر: