Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ائرلائن کا طیارہ حادثے سے بچ گیا

اسلام آباد:  سعودی ائرلائن کا طیارہ حادثے سے بچ گیا۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ائرپورٹ پر سعودی ائرلائن کا طیارہ لینڈنگ کے دوران خوفناک حادثے سے بچ گیا اور تمام مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی ائرلائن کی پرواز ایس وی 3720 جدہ سے اسلام آباد پہنچی تھی۔ اس موقع پر ائرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران جہاز کا ٹائر پھٹ گیا، تاہم پائلٹ نے اپنی مہارت کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے جہاز کو روک لیا اور کامیابی سے لینڈنگ مکمل کی۔
ائرپورٹ حکام کے مطابق حادثے کے دوران تمام مسافر اور عملہ محفوظ رہے۔ بتایا گیا ہے کہ جہاز کی مرمت تک طیارے کو واپسی کی پرواز سے روک دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:- - -  -بندر بانٹ نہیں ہونی چاہیے‘ وزیرا عظم کو بے لگام اختیارات نہیں‘ چیف جسٹس
 

شیئر: