Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صدر مملکت نے ’’یو ٹرن‘‘ کی حمایت کردی

لاہور:  وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے یو ٹرن سے متعلق بیان دیے جانے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹس اور سیاسی رہنماؤں کی جانب سے حمایت و مخالفت میں بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے ایک مال میں اہلیہ کے ساتھ آنے والے صدر مملکت عارف علوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرا عظم کے متنازع بیان کا دفاع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے خود اپنی زندگی میں کئی یو ٹرن لیے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ فیصلے حالات کی مناسبت سے کیے جاتے ہیں۔ میں نے زندگی کے کئی مواقع پر یو ٹرن لیا ہے۔ اس دوران شاپنگ مال میں صدر مملکت اور ان کی اہلیہ نے کافی پی اور لوگوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں جبکہ صدر کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ میں کسی سیاسی سوال کا جواب نہیں دوں گی۔
 

شیئر: