سرگودھا کے قریب مدرسے کی چھت گر گئی،3ہلاک
        
        
                        
            
			
	
	       
	
				
            
                  سرگودھا...سرگودھا کے قریب مدرسہ کی چھت گرنے سے تبلیغی جماعت کے 3 افرادجاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق تبلیغی جماعت کا 14افراد پر مشتمل گروپ اپنے پروگرام کے سلسلہ میں چک 140 جنوبی کی زیر تعمیر مسجد میں موجود تھا ۔مسجد سے ملحقہ مدرسہ میں بیٹھے تھے کہ اچانک چھت گر گئی ۔ملبہ تلے دب کر امیر گروپ سمیت 3افراد سعد کریم،محمد شاہ اور سعیدالرحمن جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہو گئے ۔ 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ تبلیغی جماعت کے افراد کا تعلق شا نگلہ سوات سے ہے ۔ ان کی میتیں آبائی علاقہ سوات روانہ کر دی گئیں ۔