Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کپل کی کامیابی کا سہرا منگیتر کے نام

کہاوت مشہور ہے کہ ہر کامیاب مرد کے پیچھے خاتون کا ہاتھ ہوتاہے مشہور ہندوستانی کامیڈین کپل شرما کی جانب سے بھی ایسا ہی ایک پیغام سامنے آیاہے جو انہوں نے اپنی منگیتر جینی کو دیاہے۔ حال ہی میں کپل شرما نے اپنی ہونے والی شریک حیات کی سالگرہ منائی ۔ شوشل میڈیا پر کپل نے لکھا کہ شکریہ مجھے بہترین شخص بنانے پر۔کپل نے جینی کا ہر اس پل کیلئے شکریہ ادا کیاہے جب انہوں نے ان کے برے دنوں میں انہیں ہمت دلائی اور مضبوط بنارہنے کیلئے ہمیشہ سپورٹ کی۔کپل جینی سے اگلے ماہ شادی کرینگے۔
 

شیئر: