Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکا کی پالیسیاں پاکستان کے خلاف ہیں‘ شیریں مزاری

اسلام آباد:  پی ٹی آئی رہنما اور وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ امریکی صدر نے پاکستان سے متعلق متنازع بیان دے کر ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ امریکا کی خوشامد کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان سے متعلق بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کا بیان ان پاکستانی رہنماؤں کے لیے واضح پیغام ہے جو نائن الیون کے بعد امریکا کو خوش کرنے کے چکر میں لگے رہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے مزید کہا کہ امریکی خوشامد کا نقصان ملک کو ڈرون حملوں، قیمتی جانوں کے ضیاع، ریمنڈ ڈیوس اور دیگر امریکیوں کی رہائی کی صورت میں برداشت کرنا پڑا۔ شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ امریکی ڈرونز کے باعث پاکستانی میں ہونے والی غیر قانونی ہلاکتوں کی تعداد بے شمار ہے، تاہم تاریخ نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ امریکا کی خوش آمد کرنے سے کوئی فائدہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی پالیسیاں پاکستان کے مفاد کے خلاف ہیں۔
مزید پڑھیں:-  - - - -صوبائی وزیر کے بیٹے کو گرفتار کرنیوالے اہلکار گرفتار‘ مقدمہ درج

 

شیئر: