Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کسی بھی جارحیت کا بھر پو رجواب دینگے،فوجی ترجمان

راولپنڈی...پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہاہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے تاہم ہند کی طرف سے مس ایڈونچر کی کوشش کی گئی تو بھرپورجواب دیا جائےگا۔ پیر کو گلگت بلتستان ،آزاد کشمیر اور ہزارہ ڈویژن کے صحافیوں نے آئی ایس پی آر کا دورہ کیا ۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے صحافیوں کو ہندوستانی فورسز کی سیز فائر کی خلاف وزریوں سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول کے دونوں طرف کشمیری بھائی رہائش پذیر ہیں، ہندکی طرف سے جان بوجھ کر شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا جاتاہے۔اس صورتحال کے باوجود ہندوستانی خلاف ورزیوں کا بھرپور جواب دیا جاتاہے۔ پاکستانی فورسز صرف ہندوستانی پوسٹوں کو نشانہ بناتی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے تاہم ہند کی طرف سے مس ایڈونچر کی کوشش کی گئی تو بھرپورجواب دیا جائے گا۔

شیئر: