Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#حاجی_عبدالوہاب ‎

تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوھاب کی وفات پر سیاسی اور سماجی شخصیات کی جانب سے گہرے افسوس کا اظہار کیا گیا۔ 
وزیراعظم عمران خان نے لکھا ‏: تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب کے انتقال پر دل نہایت افسردہ ہے۔اسلام کی تریج اور پیغامِ امن کے پھیلاؤ میں انکا کردار کلیدی حیثیت کا حامل ہے۔ انکی رحلت سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پورا نہ ہوپائے گا۔ رب العزت ان پر اپنے انعامات نچھاور کریں اور ان کے درجات بلند فرمائیں۔ آمین۔
تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب کے انتقال پر دل نہایت افسردہ ہے۔اسلام کی تریج اور پیغامِ امن کے پھیلاؤ میں انکا کردار کلیدی حیثیت کا حامل ہے۔ انکی رحلت سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پورا نہ ہوپائے گا۔ رب العزت ان پر اپنے انعامات نچھاور کریں اور ان کے درجات بلند فرمائیں۔ آمین۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ٹویٹ کیا ‏: حاجی عبدالوہاب صاحب علیہ الرحمہ کی دین کی تبلیغ و اشاعت کے لیے خدمات قابل قدر اور ناقابل فراموش ہیں۔ ان کی ساری زندگی اس کام میں صرف ہوئی۔ ان کی اولاد نہیں تھی مگر پوری دنیا میں موجود روحانی اولاد ان کے لیے صدقہ جاریہ ہے۔
حاجی عبدالوہاب صاحب علیہ الرحمہ کی دین کی تبلیغ و اشاعت کے لیے خدمات قابل قدر اور ناقابل فراموش ہیں۔ ان کی ساری زندگی اس کام میں صرف ہوئی۔ ان کی اولاد نہیں تھی مگر پوری دنیا میں موجود روحانی اولاد ان کے لیے صدقہ جاریہ ہے۔
جمیعت علماء اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا : ‏امیر تبلیغی جماعت حاجی عبدالوہاب صاحب کی رحلت پر دلی دکھ ہوا، اللہ تعالی ان کے درجات بلند کرے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے،حاجی صاحب سے بہت قریبی تعلق رہا ، حاجی عبدالوہاب صاحب نے ساری زندگی دین کی تبلیغ کیلئے وقف کی انکی دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹ کیا ‏: محترم حاجی عبدالوہاب صاحب رائے ونڈ آج بروز اتوار صبح فجر کے وقت قضاے الہی سے انتقال فرما گئے ہیں ۔انا لله وانا اليه راجعون۔ تبلیغ اور اسلام کے پیغام کے حوالے سے حاجی صاحب کی خدمات ان گنت ہیں امن اور سلامتی ان کی تبلیغ کا ماخذ رہے ۔۔ خدا مغفرت کرے۔ آمین
تجزیہ نگار انصار عباسی نے لکھا ‏: اسلامی دنیا کا ایک بڑا نام، اپنی تمام زندگی دین اسلام کے لیے وقف کرنے والے امیر تبلیغی جماعت اور عظیم مبلغ حاجی عبد الوھاب صاحب انتقال کر گئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔
سید عدنان کاکاخیل نے ٹویٹ کیا : ‏96 سالہ زندگی کے 80 برس اللہ تعالی کی عظمت و کبریائ اور اسی سے سب کچھ ہونے کو بیان کرتے کرتے ،مسلمانان عالم کو ایک امت بنانے کی دُھن میں ہر وقت سرگرمِ عمل ، داعی کبیر ، غم خوارِ امت حاجی عبدالوہاب صاحب رحمۃ اللہ علیہ اللہ جل شانہ کے حضور حاضر ہو گئے۔
قومی کرکٹر شاہد آفریدی نے ٹویٹ کیا ‏: حاجی عبدالوہاب کی وفات سے مسلم امہ ایک ایسے بہترین انسان سے یتیم ہوگئی جنہوں نے اپنی ساری زندگی دین اسلام کی خدمت میں وقف کردی۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انکے لواحقین کو صبرجمیل دے اور حاجی عبدالوہاب صاحب مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے۔ آمین
تحریک انصاف کے بابر اعوان نے لکھا : ‏تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب صاحب کی وفات پر دلی رنج ہوا۔ اُن کی خدمات ہمیشہ یاد رہیں گی۔ اللّٰہ تعالٰی اُن کی مغفرت فرمائیں اور اُن کے درجات بلند ہوں۔
تحریک انصاف کے رہنماء عبدالعلیم خان نے ٹویٹ کیا : ‏اِنَّالِلَه وَاِنَّااِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ۔حاجی عبدالوہاب کی دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ لوگوں کو اسلام کی طرف راغب کرنے میں مولانا عبدالوہاب نے تاریخی کردار ادا کیا۔ 
تحریک انصاف کے علی محمد خان نے لکھا : ‏تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب صاحب کی وفات کا سن کر بہت دکھ ہوا۔ ان کی دین اسلام کی خدمات لازوال ہیں۔ اللہ ان کی مغفرت فرمائے اور ہم سب کو ان کے اسلام کی خدمت اور تبلیغ کے کام کو جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
 

شیئر: