عوام مہنگائی کے سونامی میں ڈوب گئے،بلاول

گلگت ... پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کو عوامی مسائل اور انہیں حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔ ان کی منزل اقتدار حاصل کرنا تھی، جو انہوں نے دھاندلی کرکے حاصل کرلی۔غذر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسیوں سے عوام مہنگائی کے سونامی میں ڈوب گئے۔ قومی غیرت کا درس دینے والے قرضوں کیلئے ملکوں ملکوں پھر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ عوام کی سیاست نہیں کرتے، وعدے کرکے یوٹرن لے لیتے ہیں۔ ان کی سیاست ان ہی سے شروع اور ان ہی پر ختم ہوجاتی ہے۔ پیپلز پارٹی کی سیاست عوام پر شروع ہوتی ہے اور عوام پر ہی ختم ہوتی ہے۔بلاول نے کہا کہ عوام دشمن پالیسی سے عوام رل رہے ہیں، موجودہ حکومت عوام سے وعدہ کرکے یو ٹرن لیتی ہے۔بلاول نے کہا کہ وعدہ کرتا ہوں کہ عوام کے معاشی، جمہوری اور سیاسی حقوق کے لئے جدوجہد کرتا رہوں گا۔

شیئر: