Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاشقجی کے معاملے میں وظیفہ خواروں کی فراہم کردہ معلومات کو مسترد کردیا جائے، اشرفی

    لاہور --  - - - پاکستان علماء کونسل کے سربراہ  حافظ محمد طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ  سعودی  صحافی جمال خاشقجی کے  معاملے میں  وظیفہ خواروں کی جانب سے فراہم کی جانے والی معلومات کو پس پشت ڈال دیاجائے۔ ان پر  کوئی توجہ  نہ  دی جائے۔   علامہ اشرفی نے  خاشقجی کے واقعہ پر  پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات پر  سعودی  وزیر خارجہ  عادل الجبیر  کے  اس بیان کی مکمل  تائید و حمایت کردی جس میں  انہوں نے  ترک حکام سے  سعودی عرب کا  یہ مطالبہ دھرایا تھا کہ ان کے پاس  خاشقجی سے متعلق جو  دلائل ، شواہد اور قرائن ہوں  وہ  مملکت کے حوالے کردیئے جائیں۔  علامہ اشرفی نے توجہ دلائی کہ  اب جبکہ  ترک حکام نے  حتمی شکل میں   یہ  یقین دہانی کرا دی ہے کہ  اعلیٰ عہدیدار  سے  ان کی  مراد  سعودی   ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان نہیں،  تمام لوگوں کو  سمجھ لینا چاہئے کہ کسی پر بھی من گھڑت الزام  لگانے سے پہلے  بار بار سوچیں ۔  وظیفہ خواروں اور  نامعلوم  ذرائع سے  جاری کی جانے والی  اطلاعات پر  کان نہ دھریں۔  کوئی بھی الزام سننے کے بعد اس کی حقیقت جانے بغیر اسے  درست نہ مانیں۔  پاکستان علماء  کونسل کے  سربراہ نے  مملکت کے  اس مطالبے کی تائید و حمایت کی کہ  ترک  عہدیدار  خاشقجی کے  سلسلے میں  تحقیقات کو منطقی  انجام تک پہنچانے کیلئے سعودی حکام سے  تعاون کریں۔  اشرفی نے کہا کہ  عادل الجبیر کا  یہ کہنا کہ  خادم حرمین شریفین  شاہ سلمان اور ان کے ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان  سرخ نشان ہیں۔ سعودی عرب کسی بھی فریق کو  ان کیخلاف  ہرزہ سرائی کی اجازت نہیں دے گا، بجا و درست ہے۔  ہر غیرت مند مسلمان  کا  یہی موقف ہے۔  اشرفی نے توجہ دلائی کہ  عادل الجبیر  کے  اس جملے سے  انہیں  غیر معمولی مسرت ہوئی کہ سعودی عرب نے  خاشقجی کے قتل  کی تحقیقات  عالمی رائے عامہ کو  خوش کرنے کیلئے نہیں بلکہ  اس لئے کرائی ہے کیونکہ اس کا تعلق  سعودی شہری سے تھا۔ کسی بھی سعودی شہری پر کیا جانے والا ظلم سعودی عرب کیلئے ناقابل برداشت ہے۔  الجبیر نے یہ بھی کہا تھا کہ جن لوگوں نے  خاشقجی کو قتل کیا  وہ دہرے جرم کے مرتکب ہوئے ہیں۔ انہوں نے  جرم کرکے  سعودی عہدیداروں کو  گمراہ کن   رپورٹ بھی پیش کی تھی۔
مزید پڑھیں:- - - - -غیر ملکی سرمایہ کاری کا لائسنس استرولبز کمپنی کو دے دیاگیا

شیئر: