Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نصف صدی کے 50ٹینس ہیروز میں اعصام الحق شامل

لاہور: نصف صدی کے 50 ٹینس ہیروز میں پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق کا نام بھی شامل کرلیا گیا۔امریکہ میں شائع ہونے والی کتاب میں نامور ٹینس کھلاڑیوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے کارناموں کا ذکر کیا گیا ہے۔ نصف صدی کے دوران ہرسال کسی ایک کھلاڑی کے نام کیا گیا۔ اس کتاب میں اعصام الحق کو 2010کا ٹینس اسٹار قرار دیا گیا۔ ٹائٹل میں بلی جین کنگ، مارٹینا نیورا ٹلووا، باب اور مائیک برائن،کرس ایورٹ، راجر فیڈرر، رافیل نڈال اور کم کلسٹرز سمیت نامور کھلاڑیوں کی فہرست میں پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق کا نام بھی درج ہے ۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: