Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں دہشتگردوں کے سہولت کاروں کیخلاف آپریشن؟

کراچی ... وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ وہ دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر ٹارگیٹڈ آپریشن کو تیز کریں۔ چائنیز قونصلیٹ پر حملے سے ظاہر ہوتا ہے کہ شہر میں دہشتگردوں کے سہولت کار ہیں۔ انھوں نے یہ بات وزیراعلیٰ ہاوس میں امن و امان سے متعلق خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئی کہی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ لانڈھی بم دھماکے کے بعد شہر میں یہ دوسرا واقعہ ہے۔ انھوں نے سوال کیا کہ یہ دہشتگرد ہتھیاروں اور گولہ بارود سے مسلح تھے اور انھوں نے شہر میں کہیں پر قیام بھی کیا ہوگا اور انکے کلفٹن میں پہنچنے تک شہر میں سفر بھی کیا ہے مگر انھیں کہیں پر بھی چیک نہیں کیا گیا، اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارے روڈ چیکنگ کے نظام کو مزید موثر اور سخت بنانے کی ضرورت ہے ۔ انھوں نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ہدایت کی کہ وہ شہر میں سنیپ چیکنگ شروع کریں۔

شیئر: