Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مذہب کی آڑ میں سیاست‘ خادم رضوی مہمان خانے منتقل

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی کو حفاظتی تحویل میں لے کر مہمان خانے منتقل کیا گیا ے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ شب ٹی ایل پی کے سربراہ کو حراست میں لیا گیا تھا جس کے بعد سے ملک بھر میں احتجاج شروع ہوا اور کئی مقامات پر حالات کشیدہ ہو گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے ٹویٹر پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان نے 25 نومبر کے احتجاج کی کال واپس نہیں لی تھی جس کی وجہ سے حالیہ کارروائی کی ضرورت پیش آئی ہے۔ا نہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال اور املاک کی حفاظت کرنا حکومت کا پہلا فرض ہے۔ وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ تحریک لبیک عوام کے جان و مال کیلئے خطرہ بن چکی ہے اور مذہب کی آڑ لے کر سیاست کر رہی ہے۔ موجودہ کارروائی کا آسیہ بی بی کے مقدمے سے کوئی تعلق نہیں۔ صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے ، عوام پرامن رہیں اور حکام سے مکمل تعاون کریں۔
 

شیئر: