Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت جی ٹوئنٹی میں 17ویں نمبر پر کیسے؟

 ریاض ... سعودی عرب 2017ء میں رائج نرخوں کے لحاظ سے مجموعی قومی پیداوار کے باعث جی ٹوئنٹی میں 17ویں نمبر پر آگیا۔یورپی یونین کو اس ترتیب سے اس لئے استثنیٰ دیا گیا ہے کیونکہ وہ 28ممالک کا گروپ ہے لہذا اسکی معیشت کا مقابلہ کسی ایک ریاست کی معیشت سے نہیں کیا جاسکتا۔ یورپی یونین کی مجموعی قومی پیداوار 17.28ٹریلین ڈالر ہے۔ اس حوالے سے یورپی یونین کا نمبر امریکہ کے بعد ہے۔ جی ٹوئنٹی کے اجلاس آئندہ جمعہ کو ارجنٹائن کے دارالحکومت میں ہونگے۔ 19ممالک کے سربراہ شرکت کرینگے۔ علاوہ ازیں یورپی یونین کی پریذیڈنسی کی بھی نمائندگی ہوگی۔ اس طرح مجموعی تعداد 20بنے گی۔ ان میں سعودی عرب، انڈونیشیا، ہندوستان اور ترکی کے نام قابل ذکر ہیں۔
 

شیئر: