Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر صحت سے سعودی وفد کی ملاقات

اسلام آباد ... وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ترلائی کے مقام پر اسلام آباد جنرل اسپتال کے قیام کے لئے کام تیزی سے جاری ہے۔ اسپتال 13.07 ایکٹر اراضی پر قائم ہو گا ۔ اس پر 250 ارب روپے لاگت آئے گی۔ سعودی عرب کے اعلیٰ سطحی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے اس سلسلہ میں سعودی حکومت کے تعاون کا شکر یہ ادا کےا۔ سعودی مشن نے اسپتال کی تعمیر کے حوالے سے وفاقی وزیر کی کوششوں کو سراہا ۔ وزیر صحت نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں صحت کے شعبے میں انقلابی تبدےلےاں لا رہی ہے تاکہ عوام کو صحت کی بہترےن سہولتیں فراہم کا جا سکےں۔ نئے اسپتال کی تعمیر سے پمز اور پولی کلےنک پر دباو کم ہو گا ۔ اسلام آباد کے باسیوں کے لئے صحت کی بہتر سہو لتیں فراہم کی جا سکیں گی۔ 
 

شیئر: