Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات کے ریئر ایڈمرل کیلئے ہلال امتیاز

اسلام آباد...کمانڈرمتحدہ عرب امارات نیول فورسز ، ریئر ایڈمرل ( پائلٹ) سعید بن حمدان بن محمد ال نہیان نے نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی ۔ نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ نے کمانڈرمتحدہ عرب امارات نیول فورسز کا استقبال کیا۔بعد ازاں ، کمانڈر متحدہ عرب امارات نیول فورسز ، ریئر ایڈمرل سعید بن حمدان بن محمد ال نہیا ن نے پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کی ۔ پیشہ ورانہ اُموراور دو طرفہ بحری اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان تعاون کے مختلف شعبے جن میں ٹریننگ، باہمی دورے اور دو طرفہ مشقیںشامل تھیں، بھی زیرغور ہے ۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بحری قزاقی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ اور با لخصوص ریجنل میری ٹا ئم سکیورٹی پٹرول کے اقدام میں پاک بحریہ کے عزم اور کوششوں پر روشنی ڈالی ۔ کمانڈر متحدہ عرب امارت نیول فورسز نے بحری خطے میں بین الاقوامی تعاون کے ذریعے امن و استحکام کے فروغ میں پاک بحریہ کے کردار اور کاوشوں کو سراہا۔ نیول ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے بعد ایوانِ صدر میں پُر وقار تقریب صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ریئر ایڈمرل سعید بن حمدان بن محمد ال نہیا ن کو پاکستان کے اعلیٰ عسکری اعزاز ہلال امتیاز (ملٹری) سے نوازا۔کمانڈر رائل متحدہ عرب امارات نیول فورسز کو یہ اعزازپاکستان اور متحدہ عرب امارات میں بالعموم اور دونوں ملکوں کی بحری افواج کے مابین بالخصوص برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے سلسلے میں اُن کی غیر معمولی خدمات اور قابل قدر کردار کے اعتراف میں دیا گیا۔ ریئر ایڈمرل سعید بن حمدان بن محمد ال نہیان کراچی میںدسویں بین الاقوامی دفاعی نمائش میں شرکت کریںگے۔ 
 

شیئر: